ڈاکٹر دانش نے فارن فنڈگ کیس میں اہم انکشافات کر کے پی ٹی آئی والوں کی نیندیں اڑا دی

    عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس  چلانے کا اعلان

     

     

    Advertisement

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) متحدہ حکومت کی جانب سے بھرپور کوشش کی جاری ہے کہ کسی نہ کسی طرح سابق وزیراعظم کو کسی کیس میں ملوث کر کے گرفتاری کروائی جائے اور عوام کی نظروں میں ان کا وقار گِرا دیا جائے ۔

     

     

    Advertisement

    کبھی توشہ خانے کے تحائف کا واقعہ اُٹھایا جا رہا ہے ۔ تو کبھی فارن فنڈنگ کیس پر ریفرینس دائر کیا جا رہا ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    اب تجزیہ نگار  ڈاکٹر دانش نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو لے عمران خان کے پسینے چھوٹ رہے ہیں کیونکہ عمران خان کو معلوم ہے انھوں نے غلط کیا ہے۔

     

    Advertisement

     

    تمام ثبوت ان کے خلاف ہیں ۔ اپنے حکومتی دور میں SBP  نے الیکشن کمیشن کو ان کی نااہلیت کے ثبوت خود  دئیے تھے۔

     

    Advertisement

     

     

    عمران خان صرف نا اہل نہیں ہوں گے بلکہ ان پر فوجداری مقدمات بھی چلائے جائیں گے۔ انھوں نے اپنے دور اقتدار میں دباؤ ڈال کر جو کام کیے اب ان کا احتساب ہوگا ۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    ڈاکٹر دانش کے اس ٹوئٹ کا جواب پاکستان تحریک انصاف کے ایک حمایتی نے بھرپور دیا ہے کہ یہ سب کی خواہش ہی رہ جائے گی کہ وہ خان صاحب کی تذلیل کر لیں گے۔

     

     

    Advertisement

     

    عزت دینا اور لینا صرف اللہ کے اختیار میں ہے ۔ اگر اللہ پاک نے عمران خان کو رسوا نہیں کرنا تو پورے لفافہ صحافی ، بکاؤ عدلیہ کے ساتھ ساتھ  تمام سیاسی لیڈر بھی ایک کیو ں نہ ہو جائیں  عمران خان کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement