تحریک انصاف کا آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے خلاف بڑا کامیاب اقدام۔

    تحریک انصاف کا ملک بھر میں آج احتجاج۔

    لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔ آج پی ٹی آئی نے اپنے کہے پر عمل کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ۔ احتجاج کی لائیو فوٹیجز میں دکھا یا گیا ہے کراچی ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور گجرات سمیت ملک کے پیشتر شہروں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

     

    Advertisement

    الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر تحریک انصاف کے اراکین کے علاوہ قومی اسمبلی کے اراکین بھی موجود ہیں۔ مظاہرے سے قبل کراچی میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی اور سیکورٹی انتظامات بھی سخت کر دئیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز آئی جی سندھ کو خط لکھ کر سکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

     

    اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ۔ جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور فرح حبیب نے کہا کہ موجود ہ حکومت احتجاج سے ہی ڈر گئی ہے تو مارچ سے اس کی کیا حالت ہو گی؟ فرخ حبیب کا کہنا ہے پر امن احتجاج جمہوری حق ہے ۔ اور ہمیں اپنا حق لینا آتا ہے۔

    Advertisement