دنیا کی سب سے پرانی خاتون انتقال کر گئی، جس سال وہ پیدا ہوئی تھی اسی سال ایسے غیر معمولی واقعات ہوئے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

    دنیا کی طویل العمر خاتون    انتقال کر گئیں۔

    آن لائن (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق دنیا کی طویل العمر کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتوں کین تانا جن کا تعلق  جاپان کے جنوب مغربی علاقے فوکاکا  سے تھا انتقال کر گئی ہے۔    کین تانا کی موجودہ عمر 119 بر س تھی۔  کین تانا کی تاریخ پیدائش 2 جنوری 1903 بتائی جاتی ہے۔

     

    Advertisement

     

    جاپان اس وقت دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر  سامنے آ رہا ہے۔ کین تانا   جس سال پیدا ہوئی   اسی سال رائٹ برادران  جنہوں نے   ہوائی جہاز  ایجاد کئے تھے اپنی پہلی اُڑان بھری۔ اسی سال میری کیوری نے  دنیا کی پہلی خاتون  کی حیثیت سے نوبل پرائز  حاصل کیا تھا۔اس زمانے میں  تھیوڈو روزویلٹ امریکا کے صد ر تھے جبکہ ایڈورڈ ہفتم برطانوی بادشاہ تھے۔

     

    Advertisement

     

    اسی سال روس کو جاپان نے شکست دی تھی۔ کین تانا اپنے 9 بہن بھائیوں میں سے ساتویں نمبر پر موجود تھیں۔ اور ان کی شادی بھی جلد ہو گئی صرف 19 برس کی عمر میں شادی ہو گی اور ان کے شوہر  نے 1937 میں  ملکی سپاہی کی حیثیت سے حصہ لیا  تھا۔ کین تانا کو ریاضی کا اور خطاطی کا بہت شوق تھا ۔ 2019 میں ان کو دنیا کی معمر ترین عورت  کا اعزاز ملا۔

     

    Advertisement

     

    جاپان  میں زیادہ تر افراد  طویل العمر  پاتے ہیں اس لیے جاپان کو طویل العمری شہریوں کا ملک بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگوں کا لمبی عمر حاصل کرنے کے لئے  خالص اور سادہ خوراک استعمال کرتے ہیں جس سے صحت کا بہتر خیال رکھا جاتا ہے۔  کین تانا کہ چار بچے تھے اور اپنی زندگی کے آخری ایام انھوں نے  جاپان کے نرسنگ ہوم میں گزارے  جہاں پر وہ آخری دم تک  ریاضی کے مسائل حل کرتی بورڈ گیمز سے لطف اُٹھاتی اور کھانے میں چاکلیٹ وسوڈا کا استعمال کرتی تھی۔ ؎

     

    Advertisement

     

    کین تانا کے انتقال کے بعد  طویل العمری کا اعزاز  لوئیس  رینڈن کے پاس آگیا ہے  جن کی موجودہ عمر 118 سال ہے۔ اب تک دنیا کی سب سے طویل العمر خاتون  کا اعزاز فرانس کی خاتون جین لوئیس کالمنٹ کو جاتا ہے ۔ جو 1997 میں 122 سال اور 164 دن کی عمر میں چل بسی تھیں۔

    Advertisement