ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کے پیش نظر، حامد میر نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ کر بڑا اعلان کر دیا

    بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق حامد میر کی موجودہ حکومت پر تنقید۔

     

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہو گیا ۔ جس پر موجود ہ حکومت نے الزام سابقہ حکومت کو دیا کہ انھوں نے بجلی کے حوالے سے غلط فیصلے کیے جس کی وجہ سے آج ایسے حالات کا سامنا ہے ۔ شہباز شریف نے یکم مئی تک لوڈ شیڈنگ خاتمے کا حکم دیا تھا۔

    Advertisement

     

    بجلی کی موجودہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حامد میر نے بھی موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ گیس بھی نایاب ہو گئی ہے۔ عمران خان کی حکومت کو اقتدار سے گئے ہوئے کئی دن ہو گئے ہیں۔ پچھلی حکومت کو بُرا بھلا کہنے کی بجائے کچھ کام کریں۔

     

    Advertisement

    پچھلی حکومت کو بُرا بھلا کہنے سے عوام کو کیا ریلیف ملے گا جو عوام آپ کے ان بیانات پر خوش ہو ۔ عوام تو دیکھ رہی ہے کہ موجودہ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آتے ہی مسائل کا حل نکال لے گی لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ۔ عوام شہباز شریف کو نہیں شہباز سپیڈ کی منتظر ہے۔