مسجد نبوی واقعہ پر اسد عمر کا بیان بھی سامنے آگیا ۔

    مسجد نبوی واقعہ پر اس عمر کا بیان بھی سامنے آگیا ۔

    آن لائن (اعتماد ٹی وی) گزشتہ روز مسجد نبوی میں ہونے والے واقعہ کو لے کر عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ کچھ لوگ اس کے حامی بھی نظر آتے ہیں ۔

     

    Advertisement

    اس بارے میں بات کرتے ہوئے، سابقہ وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے اہم رکن اسد عمر نے بھی خاموشی توڑ دی اور آخر کار اس معاملے پر اپنا موقف دے دیا ۔

     

    انہوں نے پیغام جاری کیا جس میں لکھا کہ عوام میں جو غم و غصہ ہے اس کا احساس انہیں لیکن مقدس مقامات کا احترام ہم سب پر لازمی ہیں ۔

    Advertisement

     

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ گزشتہ رات کچھ لوگوں نے وفاقی وزیر مریم اورنگ زیب اور بگٹی کا گھیراؤ کر لیا تھا اور ” چور چور ” کے نعرے لگائے، جس پر ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں لگی آگ کی طرح وائرل ہو گئی ۔

    Advertisement

     

    جبکہ متعدد مذہبی جماعتوں کے سربراہوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے اس معاملے کی سرزنش کی اور اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن مقدس جگہ کا تقدس پامال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

     

    Advertisement