اہم خبریں

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف صوتی آلودگی کے پیش نظر لاؤڈ اسپیکر سمیت سڑک پر عید نماز پڑھنے پر پابندی

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ سلوک پر جرمن فٹبالر نے بھی خاموشی توڑ دی

آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے سلوک پر عالمی سطح پر خاموشی اختیار کی گئی ہے اقوام متحدہ نے بھی اس معاملے پر آواز نہیں بلند کی۔ بھارت میں آئے روز مسلمانوں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں اور انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ ایسے میں مختلف شخصیات کی جانب سے کوئی نہ کوئی بیان آتا ہے جس کو اہمیت نہیں دی جاتی۔

بھارت میں عید کی نماز سڑک پر ادا کرنے سے منع کر دیا گیا ہے اس سے قبل حجاب پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوتی آلودگی کے باعث رات 10 تا صبح 6 بجے تک لاؤڈ اسپیکر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان تمام پابندیوں پر جرمن فٹبالرمیسوت اوزل نے بھی آواز بلند کی ہے ۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ بھارت میں نام نہاد جمہوریت ہے یہاں اقلیتوں کو ان کے حقو ق نہیں دئیے جا رہے ۔ میں بھارت میں موجود اپنے بھائیوں ، بہنوں کے لئے دعا گو ہوں۔ آئیے سب مل کر لیلۃ القدر جیسی رات میں دُعا کریں۔ نہ صرف بھارت بلکہ یوکرین و فلسطین کے مسلمانوں کے لئے دعا کریں۔

اوزل کی اس ٹوئٹ کو قریباً ایک لاکھ سے زائد افراد نے لائک کیا ہے اور تیس ہزار سے زائد نے اس کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔ جرمن فٹبالر کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیا جا رہا ہے اور ہمیں اس حوالے سے آواز بلند کر نی چاہیے۔

 

Advertisement

Recent Posts

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر     اعتماد ٹی… Read More

1 week ago

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے سے ہو رہی ہیں

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے… Read More

1 week ago

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت اعتماد… Read More

1 week ago

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا اعتماد… Read More

1 week ago