Headlines

    مہنگائی پر چیخ چیخ کر سابقہ حکومت پر تنقید کرنے والوں کی ہوا نکل گئی، حامد اظہر نے بھانڈہ پھوڑ دیا

    مہنگائی کی روک تھام میں موجودہ حکومت بھی ناکام۔

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جس میں آئے روز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اور کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں سب سے زیادہ مہنگائی دیہاتی علاقوں بنسبت شہری علاقوں کے زیادہ ہے۔ شہری علاقوں میں 12.2 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی ہے۔

     

    Advertisement

    مارچ سے زیادہ مہنگائی اپریل کے مہینے میں دیکھی گئی ہے جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی قابومیں نہیں آ رہی۔ایک ہی ہفتے میں ریکارڈ توڑ مہنگائی ہو گئی ہے۔ شہری علاقوں میں ٹماٹر 42.85٪ ، پیاز کی قیمتوں میں 13.11٪ ، انڈوں کی قیمت میں 3.67٪ ، مرغی کی قیمت میں 2.02٪ ، کنگ آئل ایک کلو کے پیکٹ کی قیمت میں 1.26٪ ، دالوں کی قیمتوں میں 1.18٪ ، گھی 2.5کلو کی قیمت میں 1.15 ٪ چاولوں کی قیمت میں 1.08٪ اور صابن کی قیمتوں میں 2.06٪ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

     

    دو روز قبل وزارت خزانہ نے ،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بلند مالیاتی خسارہ ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہاور اقتصادی ترقی کے امکانات کو کم رہے ہیں ۔ جس کے پیش نظر پاکستان معشیت کے لئے مشکل ترین دن آنے والے ہیں۔

    Advertisement