اہم خبریں

دودھ کا اس طرح استعمال کرنے سے چھاتی اور رحم کا کینسر ہو سکتا ہے۔

0دودھ کو ایسے استعمال کرنا نقصان دہ ہے۔

لاہور (اعتماد ٹی وی)  متوازن غذا کا بنیادی جز دودھ ہے ۔ ڈاکٹر بھی اس کا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک تمام عمر کے افراد کے لئے دودھ کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ توانائی کو فوراً حاصل کرنے کا بہتر ین ذریعہ دودھ ہے کیونکہ جسم کو جن وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے دودھ کے ذریعے یہ فوراً حاصل ہو جاتے ہیں۔

 

Advertisement

 

 

لیکن بعض اوقات دودھ کو غلط طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہی نعمت زحمت بن جاتی ہے اور متعدد بیماریوں کا باعث بھی بن جاتا ہے۔ اگر دودھ کو صحیح طریقے سے بوائل نہ کیا جائے تو اس میں جو مضر اجزاء ہوتے ہیں وہ باقی رہ جاتے ہیں جس سے چھاتی ، رحم کے کینسر ہونے کا چانس بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے دودھ کو تیز آنچ پر اچھی طرح بوائل کیا جائے اور اگر ڈبے کا دودھ استعمال کیا جا رہا ہے تو اس کے لئے کسی معیاری کمپنی کے دودھ کا انتخاب کیا جائے۔

Advertisement

بعض افراد کے جسم میں ایسے انزائمز پیدا ہونا مشکل ہے جو کہ دودھ کو ہضم نہیں کر سکتے ۔ دودھ کو ہضم کرنے والے انزائم لیکٹیز کہلاتے ہیں۔ ایسے افراد کا نظام ہاضمہ دودھ کے لئے خراب ہوتا ہے جس کی وجہ سے ڈائریا ، پیٹ میں درد اور گیس پیدا کرنے اک سبب بن جاتا ہے۔

 

اس کے علاوہ بعض افراد کو دودھ کے استعمال سے الرجی ہو جاتی ہے تو ان کے لئے دود ھ کا استعمال ممکن نہیں ہوتا ایسے افراد اگر دودھ کا استعمال کریں تو اس سے جلد پھٹ جاتی ہے گلے ،زبان اور منہ سوج جاتا ہے جس کی وجہ سے کھانسی کا دورہ پڑھ سکتا ہے۔ایسے افراد اگر دودھ کا استعمال بند نہ کریں تو گردوں کا یا جگر کا کینسر ہو سکتا ہے۔

Advertisement

 

 

تاہم یہاں پر ایک اور بات بھی قابل غور ہے کہ بے شک بچوں کے لئے دودھ کا استعمال ہے لیکن ڈاکٹر کے مطابق بچوں میں زیادہ دودھ خا استعمال مضر صحت بھی ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

 

دودھ میں اگرچہ کیلشم کے ساتھ ساتھ دوسرے اہم وٹامنز موجود ہوتے ہیں لیکن کم عمر بچوں میں دودھ کا زیادہ استعمال ان کے نضام انہضام کو متاثر کرتا ہے جس سے بچوں کو مناسب بھوک نہیں لگتی اور جب بھوک لگتی ہے تو پھر وہ دودھ ہی مانگتے ہیں اور دودھ پینے سے باقی پیٹ بھرنے سے وہ دیگر ضروری اشیاء نہیں کھا پاتے جس سے ان کی نشوونما میں کمی رہ جاتی۔

 

Advertisement

 

ایسا کرنے نا صرف بچوں کی پرورش پر اثر ہوتا بلکہ ان کے جسمانی اور دماغی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے ۔ اس لئے ڈاکٹر کے مطابق بچوں کو دودھ ضرور دینا چاہئے لیکن اعتدال میں دینا چاہئے تاکہ دودھ کے ساتھ ساتھ دوسری ضروری کھانے پینے کی اشیا لے کر وہ مناسب وٹامنز اور پروٹین کے سکے جو کہ انسانی جسم اور دماغ کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔

 

Advertisement

یہاں پر یہ بات بھی یاد رکھنا ضرور ہے کہ دودھ اللہ کہ نعمت ہے اس کے استعمال سے بیشک صحت میں واضح تبدیلی رونما ہوتی ہے ۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago