محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا عوام احتیاط کریں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں موسم گرما کی وجہ سے درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ گیا ہے لیکن اس میں زیادتی کا اندیشہ ہے جیسے کہ کراچی میں ہیٹ ویو آ چکی ہے اسی طرح محکمہ موسمیات نے اس موسم سے نبردآزما ہونے کے طریقے بتائے ہیں ۔
گرمی میں چونکہ پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے نمکیات نکل جاتے ہیں ایسے میں ضروری ہے کہ پانی کا استعما ل کیا جائے ۔ ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ دوپہر کے وقت گھر سے کم باہر نکلیں ۔ جو بھی ضروری کام ہیں وہ صبح کے وقت کر لئے جائیں ۔ دوپہر کے وقت اگر جانا ضروری ہو تو سر پر رومال وغیرہ لپیٹ کر نکلیں ۔ اور کھانا بھوک رکھ کر کھائیں ۔ پانی کا استعمال وقفے وقفے سے کریں ۔ یکمشت زیادہ پانی بھی استعمال نہ کریں۔
دھوپ میں کھڑی بند گاڑیوں میں فوراً مت بیٹھیں ۔ بچوں کو بند گاڑی میں مت چھوڑیں بیٹھنے سے قبل دروازے تھوڑی دیر کے لئے کھول دیں۔گرمی میں سخت ورزش اور محنت والے کام سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ ڈھیلے ڈھالے اور ہلکے رنگ کے لباس استعمال کریں۔
جسم پر دانے ، تیز نبض، بخار ،شدید پسینہ،پیلاہٹ ، قے اور سردرد ہیٹ ویو کی علامات ہیں۔ متاثرہ شخص کو ٹھنڈی اور کھلی ہوا دار جگہ پر لٹائیں۔ بخار زیادہ ہو تو ٹھنڈے پانی کی پٹیاں کر یں۔ متاثرہ شخص کو حالت سنبھلنے تک کسی چیز کا استعمال نہ کروائیں۔ زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں نمکول اور سکنجبین کا استعمال کریں۔ طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جائیں۔
موجودہ موسمی صورتحال سے نپٹنے کے لئے حکومت نے ہسپتالوں میں ہیٹ ویو ، ہیٹ برن سے متاثرہ اشخاص کے لئے علیحدہ کاؤنٹر بنانے کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے تمام تر ادویات بھی ہسپتالوں کو فراہم کی جا چکی ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More