اہم خبریں

“روتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مخالفت میں میں جس حد تک گیا میرے ساتھ ایسا ہی ہونا تھا” عامر لیاقت کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

آخر کار عامر لیاقت نے ہار مان لی اور اہم فیصلہ کر لیا۔

کراچی (اعتماد ٹی وی) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے کرئیر کا عروج دیکھا تھا اب اپنا زوال دیکھ رہے ہیں۔ شادیوں کا شوق ان کو اس مقام پر لے آیا کہ آج تک کی کمائی تمام عزت و وقار داؤ پر لگ گیا۔ بے شک عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے جسے چاہے عزت دیتا ہے جس سے چاہے چھین لیتا ہے۔

 

Advertisement

 

موجودہ حالات میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے جو الزامات لگائے اور ان الزامات کو ثابت کرنے کے لئے جس حد تک وہ گئیں ویڈیو جاری کرنا ، وائس میسیجز جاری کرنا سب باتو ں نے عامر لیاقت کو آسمان کی اونچائیوں سے زمین پر لاپھینکا ہے۔ ان حالات سے دلبرداشتہ ہو کر انھوں نے سوشل میڈیا پر 50 منٹ کی ویڈیو جاری کی جس میں اپنی تمام بیویوں سے معافی مانگی۔

 

Advertisement

اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ساتھ ملک کی تمام عوام سے بات کی اور اس دوران روتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مخالفت میں میں جس حد تک گیا میرے ساتھ ایسا ہی ہونا تھا۔اس کے علاوہ انھوں نے ایک لمبی پوسٹ تحریر کی جس میں انھوں نے تمام افراد سے معافی مانگی جنہوں نے انکی رقمیں کھائیں ہیں ان کو اللہ سے ڈرنے کی تلقین کی نوجوانوں کو کہا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔ والدین کا خیال کریں۔

 

 

Advertisement

مزید کہا کہ پاکستان کے لئے زندہ رہیں اور فوج کا ساتھ دیں۔ دانیہ کے حوالے سے کہا کہ ان کی عمر چھوٹی ہے اور ان کے خلاف کو اقدام نہ کیا جائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی تینوں اہلیاؤں کو دعائیں دی کامیابی کی۔ بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک چھوڑ رہا ہوں ۔ ہمیشہ کے لئے پاکستان کو خیر آباد کہوں گا اور باقی افراد سے میں انسٹا گرام و فیس بک کے ذریعے رابطے میں رہوں گا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago