Headlines

    شہباز شریف نے شاہ محمود قریشی کو کھری کھری سنا کر سعودی سلطنت کا دل جیت لیا۔۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمعہ کے روز سعودی تعاون یافتہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے بارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتہائی غیر ذمہ دارانہ راویہ قرار دے دیا۔

    ایک ٹویٹ میں، اپوزیشن لیڈر نے وزیر خارجہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے بھروسہ مند تعلقات کے یہ مزاق بُرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس حکومت کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے بنیادی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

    Advertisement

    بین الاقوامی امور پر مایوس کن موقف کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کو الگ تھلگ کرنے پر حکومت کی تنقید کرتے ہوئے ، مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ حکومت ماضی میں بھی دوست ممالک کی طرف اسی طرح کی غلطیاں کر چکی ہے۔

     

    مزید پڑھئے: جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوں وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں، جہاں ملیں فوراً سے شادی کر لیں۔

    Advertisement

     

    انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے معافی مانگیں اور معاملات کو دانشمندی اور موثر انداز میں نپٹے۔ انہوں نے حکومت کو دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک اور تاریخی برادرانہ تعلقات کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ضرورت کے وقت ریاض نے ہمیشہ اسلام آباد کی حمایت کی ہے۔

    اس سے قبل بدھ کے روز، خارجی امور کے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے غیرمعمولی طور پر او آئی سی سے کہا تھا کہ وہ تنازعہ کشمیر پر وزیر خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کے اجلاس کو منعقد ہونے میں رکاوٹیں نا پیدا کرے۔

    Advertisement