اہم خبریں

پٹرول کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی عوام پر ایک اور پہاڑ توڑ دیا گیا

پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی کرایوں میں اضافہ ۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) جیسے جیسے حکومت آئے روز پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے اس کے ساتھ ہر قسم کی چیز وں کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ اب اس کا اثر ٹرانسپورٹ کے کر ایوں پر بھی ہو رہا ہے ٹرانسپورٹ کے اوونر فیڈریشن کے خود ساختہ فیصلے کے مطابق کرایوں میں 200 روپے سے 300 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

 

ذرائع کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ نے 50 فیصد ٹرانسپورٹ کو کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا ہے ڈی ریگولیٹ پالیسی کے مطابق کرایوں کو 20 فیصد بڑھا نے کے باوجود احتجاجاً 50 فیصد ٹرانسپورٹ کھڑی کی جا رہی ہے۔

Advertisement

 

مسافروں کے مطابق موجودہ حکومت ہمارے مسائل حل کرنا تو بہت دور کی بات ہے نئے مسائل بڑھانے آ ئی ہے۔ مہنگائی مہنگائی کرتے کرتے اقتدار میں آ کر اس مہنگائی کو عوام پر مسلط کر دیا ہے۔ پہلے جو مہنگائی کا طوفان تھا اب اس کو سونامی بنا دیا گیا ہے۔

 

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد راولپنڈی کا کرایہ 1850 سے بڑھ کر 2000 روپے ہو گیا ہے جبکہ فیصل آباد کا کرایہ 950 سے بڑھ کر 1050 ہو گیا ہے اسی طرح ہر شہر کے کرایے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹر ز کے مطابق ہمارے اختیار میں کچھ نہیں ہے پیٹرول بڑھنے کے بعد ہمیں آدھی ٹرانسپورٹ بند کرنی پڑھ رہی ہیں۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago