اہم خبریں

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عقل لگتا ہے جوتوں میں بھی نہیں ہے۔ سیمی راحیل نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عقل لگتا ہے جوتوں میں بھی نہیں ہے۔ سیمی راحیل

 

کراچی ( اعتماد ٹی وی ) پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے موجودہ حکومت نے خود اپنے گلے میں مصیبت ڈال لی ہے۔ اس مزید یہ بیان کہ غریب عوام کا پیٹرول کی قیمتوں کے بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں اس پر تجزیہ نگاروں کی جانب سے تو جو تنقید کی گئی وہ الگ لیکن اداکار بھی اس ضمن میں پیچھے نہیں رہے ۔

Advertisement

 

مشہور سنئیر اداکارہ سیمی راحیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انھوں نے وزیرخزانہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے انھوں نے کہا کہ لگتا ہے یہ بڑے بڑے لوگ جو ملک کا فیصلہ کر رہے ہیں ان کی عقل یا تو جوتیوں میں ہے یا وہاں سے بھی نکل گئی ہے۔
پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ آپ جیسے لئے ٹھنڈے ٹھار کمروں میں کر تے ہیں۔

 

Advertisement

آپ کو کیا پتا کہ کسی کے لئے کیا مصیبت پیدا کر رہے ہیں۔ آپ لوگوں کی جیبیں تو فضول پیسوں سے بھری رہتی ہیں آپ کو غریب عوام کی کیا فکر ۔ آپ کے یہ فضول بے ہودہ فیصلے کسی کو کتنی تکلیف دیتے ہیں۔

 

عام افراد جیسے کہ مزدوری کرنے والے اس مہنگائی کے دور میں گزر بسر کیسے کریں گے آپ میں انسانیت ناپید ہو چکی ہے۔جب بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو سب اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اگر کسی کے پاس موٹر سائیکل ہے اور وہ اس پر ڈلیوری کرتا ہے تو وہ کیا موٹر سائیکل پانی سے چلائے گا ۔

Advertisement

 

اس پر مستزاد کیا دال آٹا چینی ان اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا اور یہ چیز یں کیا مزدار کا خیال کر کے پیدل اس کے گھر پہنچ جائیں گی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago