ایک امریکی امام کعبہ کے ہاتھوں مسلمان۔
امریکہ کے شہر میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔
اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں شیخ السدیس سے ملاقات کی اور کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ جس پر اُسنے مسلمان ہو جانے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ امریکی سیاح نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ السدیس اور دیگر کا مشکور ہوں، جنہوں نے اُسے اسلامی تعلیمات کا درس دیا اور دل ایمان سے بھر دیا۔ شیخ السدیس نے کہا اب میں اور نو مسلم اسٹیو دونوں اسلام میں بھائی بھائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیو کے ذہن پر دائمی اثرات در اصل اسلام کی پاکیزگی اور یہ اللہ تعالی کی وحدانیت کی عمدہ تعلیمات تھی۔
مزید پڑھیے: بلڈ پریشر اور کئی موزی بیماریوں کا علاج ایک لہسن میں دریافت۔
اسٹیو کے اس دورے کے دوران، جن اہم اسلامی عوامل کا کردار تھا ان میں پُر امن ہمسائیگی کے آداب، رواداری، بھائی چارہ اور سعودی مہمان نوازی تھے۔ اسٹیو، جو میامی میں سیاحت کے شعبے میں کام کرتا ہے، اپنے کچھ قریبی دوستوں کے ہمراہ سعودی شہر ابھا کے سیاحتی دورے پر تھا، جہاں شیخ السدیس بھی اسی مقام پر موجود تھے۔ امام کعبہ کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کے پڑوس میں ایک امریکی سیاح رہ رہا ہے، جس سے انہوں نے ملاقات کی اور آب زمزم، کھجوریں اور بطور تحفہ دیئے۔
امام کعبہ کے مترجم المطافی نے کہا کہ اسٹیو اسلام کے بارے میں مزید جاننے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے تھے اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں کتابیں پڑھتے رہتے ہیں۔ اسٹیو کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران، امام کعبہ نے متعدد قرآنی آیات کے حوالے بھی دیے، جس میں مسلمانوں کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے سلوک اور ایک دوسرے سے متعلق حقوق کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: حجرہ اسود کی وجہ سے کونسی بڑی ہونے والی جنگ کو نبیؐ نے روک لیا تھا
انہوں نے خاص طور پر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور یہودی خاتون کی کہانی کا ذکر کیا، جو ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ پر کُوڑا پھینکا کرتی تھی، مگر رسول اللہ ﷺ غصے سے رد عمل ظاہر کرنے کے بجائے مہربانی کا مظاہرہ کیا کرتے۔ جب ایک دن نبی ﷺ کو معلوم ہوا کہ پڑوسی بیمار ہے، تو وہ اس پڑوسی عورت کی عیادت کے لئیے گھر تشریف لے گئے۔ یہ ہم سب کے لئے ہمسایہ ممالک کے حقوق سے متعلق ایک انمول زندگی کا سبق ہے۔
اسٹیو یہ واقعات سن کر آبدیدہ ہوتا رہا۔ اسٹیو نے کہا کہ انصاف پسندی، رواداری، ہمدردی، اور رحم کی اسلامی تعلیمات نے انہیں بہت متاثر کیا۔ بعدازاں، شیخ السدیس نے میزبان اسٹیو کو مکہ مکرمہ میں عمرہ کرنے اور مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کا مشورہ بھی دیا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More