پالتو جانور رکھنے والے ہوشیار ، کہیں آپ کے پالتو جانور آپ کو ہی اپنی خوراک نہ بنا لیں ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) روس کے شہر بتائسک میں ایک خاتون نے بلیوں کو پالا ہوا تھا ۔ خاتون کیونکہ گھر میں اکیلی تھیں تو اچانک ہی کسی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا ۔ اور ان کا بے جان وجود گھر کے فرش پر پڑ ارہا۔ خاتون چونکہ اکیلی رہتی تھی اس لئے ان کے انتقال کے متعلق 2 ہفتے بعد پتہ چلا۔
ہوا کچھ یوں کہ خاتون کی ایک کولیگ نے ان کے گھر فون کیا کوئی جواب نہ آنے کی صورت میں انھوں نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے خاتون کے گھر جا کر دیکھا کہ ان کا بے جان وجود زمین پر پڑا ہے اوران کی گھر پر موجود 20 “کومین” بلیوں نے ان کے وجود کو اپنی خوراک بنا لیا تھا۔
پولیس کے اندازے کے مطابق خاتون کا انتقال دو ہفتے قبل ہوا تھا جس کے بعد گھر میں موجود بلیوں کو کھانا دینے والا کوئی نہیں تھا تو بلیوں نے اپنی مالکن کو ہی خوراک بنا لیا ۔ کومین بلیاں ویسے تو پرسکون جانو ر ہیں۔ ان کا قد عام بلیوں سے بڑا ہوتا ہے ۔ ان کو عام زبان میں “بے ضرر دیو” کہا جاتا ہے ۔ ان کا تعلق بلیوں کی اونچی نسل سے ہے۔
جانوروں سے بچاؤ کی ماہر خاتون نے کہا کہ بلیوں کا یہ برتاؤ نہیں ہے لیکن بلیاں بھوکی تھیں گھر میں خوراک کوئی تھی نہیں تو پھر بلیاں اور کیا کھاتیں۔ بلیوں سے متعلقہ یہ کوئی پہلا واقع نہیں ہے اس سے قبل بھی انگلینڈ میں ایک واقع سامنےآیا تھا جس میں خاتون کی میت دو ماہ بعد سامنے آئی ۔ جس کو ان کی بلیوں نے آدھے سے زیادہ اپنی خوراک بنا لیا تھا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More