خبردار! اپنی اپنی چھتیں ٹھیک کروا لے، زبردست بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دی

    محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 جون سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔

     

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ اس سال جلد شروع ہو گا جو کہ رواں ماہ جون میں شروع ہو کر اگست کے آخر تک جائے گا ۔ یہ سلسلہ ایک ہفتے کی بارشوں کے بعد رُک گیا تھا۔

    Advertisement

     

    اب محکمہ موسمیات کی جانب سے پھر سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ 30 جون 2022 سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو گا ۔ بحیرہ عرب اور بے آف بنگال کی جانب سے داخل ہونے والا مون سو ن کا یہ سپیل پاکستان میں مزید بارشوں کا سبب بنے گا ۔

     

    Advertisement

    اس سلسلے کی وجہ سے اسلام آباد ، گلگت ، کشمیر ، بلتستان ، سوات، مانسہرہ، سوابی، نوشہرہ، روالپنڈی، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، مری، اٹک، ایبٹ آباد، کوہستان، ہری پور، پشاور ، جہلم، چکوال، حافظ آباد، فیصل آباد، گجرات ، گجرانوالہ، ساہیوال، اوکاڑہ، شیخو پورہ، جھنگ، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو نگی۔

     

    کراچی ، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، برکھان، کوہلو، کوئٹہ ، قلات، لسبیلہ،نصیر آباد، زیارت، لورالائی اور سبی سے بارشیں 1 جولائی سے 5 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ ہونگی اور اس میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔

    Advertisement

     

    بارشوں کی وجہ سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دریاوں میں پانی کے زیادہ بہاؤ کی وجہ سے اسلام آباد ، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں 2 سے 4 جولائی کی بارشوں پر الرٹ کر دیا گیا ہے اور کراچی ، حیدرآباد میں 3 جولائی سے 5 جولائی تک۔

     

    Advertisement

    ماہی گیروں کو مچھلی کے شکار کے دوران محتاط رہنے کا کہا گیا ہے اور سمندری صورتحال 3 سے 5 جولائی تک بہتر نہیں ہو نگی۔ زیادہ بھاری تعداد میں بارشوں کی وجہ سے کشمیر اور مری میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بارشوں کا یہ پانی چاولوں کی فصلوں کے لئے فائدہ مند ہو گا۔

     

     

    Advertisement