لاہور کی ویمن یونیورسٹی کی لڑکی کی اس حرکت نے پوری یونیورسٹی کو خطرے میں ڈال دیا، مگر اللہ نے لڑکی اور یونیورسٹی دونوں کی عزت رکھ لی۔

    لاہور ویمن یورنیورسٹی کی طالبہ کی اپنے آپ کو ختم کرنے کی کوشش ناکام

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی) زندگی ایک نعمت ہے اور انسان کا جسم اللہ کی امانت ہے جس کو اللہ تعالیٰ کو صحیح سلامت لوٹانا ہے اگر ایسے کسی اقدام کے ساتھ آپ اللہ کی طرف لوٹے تو حساب بہت مشکل ہو جائے گا ۔

    Advertisement

     

     

    لاہور ویمن یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ نے یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔
    انتظامیہ کے مطابق طالبہ کے اس عمل کے پیچھے کیا وجہ تھی اس کے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔

    Advertisement

     

     

    یونیورسٹی کے ترجمان نے یہی بیان دیا ہے کہ وجہ نہیں معلوم ہو سکی کہ طالبہ کس ذہنی اذیت میں مبتلا تھیں کیا یہ ادارے سے متعلقہ تھی یا ذاتی نوعیت کی تھی۔ طالبہ کے اس اقدام کے متعلق والدین کو مطلع کیا گیا تو وہ فوراً یونیورسٹی آ گئے۔

    Advertisement

     

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ان کے اندازے کے مطابق گھریلو وجوہات و تنازعات کی وجہ سے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے۔ طالبہ کو ایم ایس سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت کافی تشویش ناک تھی ڈاکٹروں کی محنت کی وجہ سے اب طالبہ خطرے سے باہر ہے۔

     

    Advertisement

     

    چھلانگ لگانے سے طالبہ کی ایک ٹانگ میں فریکچر آیا ہے اور جسم کے متعدد حصوں پر چوٹ بھی لگی ہے لیکن معجزاتی طور پر وہ بچ گئی ہے اور کوئی سیریس بیماری نہیں ہوئی اب طالبہ کا چیک اب نیوروسرجن کریں گے ۔

     

    Advertisement