Headlines

    طیارے کے پائلٹ نے اپنے ماہرانہ صلاحیت سے معجزاتی طور پر لوگوں کو بچا لیا

    طیارے کا انجن فیل ہوا تو اس کو سٹرک پر ہی لینڈ کردیا۔

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی) طیاروں میں فنی خرابی کے مسائل میں ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک بھی کھڑے ہیں آئے روز کسی نہ کسی طیارے میں کوئی مسئلہ پیدا ہوا ہوتا ہے ہوائی کمپنیوں کی مینٹینس پر سوال کھڑا ہو ا ہے۔

    Advertisement

     

    امریکہ میں بھی ایسا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ا یک چھوٹے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے یہ سنگل انجن کا طیارہ سائیوان کاؤنٹی کے قریب 3 جولائی کو صبح 11:45 منٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا کیونکہ طیارے کا انجن فیل ہو گیا تھا۔

     

    Advertisement

    طیارے کے پائلٹ نے بتایا اور کوئی صورت نہیں تھی خراب انجن کی وجہ سے زیادہ دیر تک ہوا میں نہیں رہ سکتا تھا۔

     

    طیارے کے پائلٹ ونسینٹ فریزر نے بتایا کہ طیارے کو دوبار اسٹارٹ کرکے اُڑانے کی کوشش کی لیکن طیارہ نیچے گرنے لگا اس لئے اس کو ایمرجنسی لینڈ کروانا پڑا۔اس تمام واقعے کے ویڈیو بھی بنائی گئی ہے ۔

    Advertisement

     

     

    طیارہ اُڑانے کا تجربہ پائلٹ کو 100 گھنٹوں سے بھی کم کا تھا اور لینڈنگ کے وقت ہائی وے پر گاڑیوں کا ہجوم تھا۔ لیکن طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کر لی گئی اور اس کو گاڑیوں سے بھی محفوظ رکھا ۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement