Headlines

    حکومت کا راتوں رات عوام کو بڑا ریلیف۔

    آخر کار حکومت نے پیٹرول سستا کر دیا ۔

     

    گزشتہ رو ز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دیا جائے گا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کےا علان کا انتظار سب بے صبری سے کرنے لگے۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

    Advertisement

     

    وزیراعظم نے قوم سے خطاب کیا اور بتایا کہ 15 جولائی 2022 کو رات 12 بجے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا اطلاق ہوجائے گا ۔ جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور پیٹرول میں 18 روپے 50 کی کمی کی گئی ہے۔

     

    Advertisement

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو اس کا فائدہ پھر سے عوام کو دیں گے۔ ہم نے جو مہنگائی کی اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا ۔ اس لئے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف سے بھی معاہدہ ہو چکا ہے اس سے بھی ملکی معشیت میں بہتری آئے گی۔

     

     

    Advertisement

    وزیرا عظم کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایسی بھی قومیں آباد ہیں جنہوں نے 30 سال قبل آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ کیا اس کے بعد خ ون پسینہ ایک کر کے ملک کو ترقی دلائی ۔ ہماری بھی یہی دعا ہے کہ پاکستان کا بھی آئی ایم ایف سے یہ آخری معاہدہ ہو۔آئندہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنی قوم کو وقار دلائیں ۔ اس مقام کے لئے ہمیں کانٹوں سے گزرنا ہو گا ۔ انشاء اللہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہےاور کامیاب ہو گا۔

     

     

    Advertisement