خاتونِ پاکستان نے  ثابت کر دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں، بڑا ریکارڈ لگا دیا

پہاڑوں کا سَر کرنے کا سہرا ہمیشہ سے مردوں کے سر سجا ہے۔ آئے روز کوئی نہ کوئی مرد مہم جو پہاڑوں کو فتح کر کے اپنی جیت کا اعلان کرتا ہے ۔ لیکن اب خواتین نے بھی ثابت کردیا کہ یہ میدان صرف مردوں کے لئے نہیں سجا۔ عورتیں بھی اس میں شامل ہو کر اپنی فتح کا اعلان کر سکتی ہیں۔

 

 

Advertisement

اسکردو میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نے کے ٹو کی چوٹی کو سَر کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کوہ پیما خاتون کا نام ثمینہ بیگ ہے جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزار بھی حاصل کر لیا ہے۔

 

 

Advertisement

ثمینہ بیگ نے 8 ہزار 6سو11 میٹر کی چوٹی کو سَر کر کے ایک تاریخ بنالی ہے ان سے قبل کسی بھی پاکستانی خاتون کے پاس یہ اعزاز نہیں گیا کہ انھوں نے چوٹی کوسر کیا ہو۔ ثمینہ بیگ کی عمر 31 سال ہے اور انھوں نے 22 جولائی 2022 کی صبح 7 بج کر 45 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرایا۔ 7 رکنی پاکستانی مہم جو ٹیم میں واحد خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ موجود تھیں۔

 

 

Advertisement

ان کے ساتھ ساتھ ایک اور پاکستانی خاتون نے بھی اس چوٹی کو سر کیا ہے جو کہ دوسرے نمبر پر آئی ہیں ان کا نام نائلہ کیانی ہے۔ انھوں نے اس چوٹی کو سرباز خان اور سہیل سخی کے ساتھ سَر کیا ۔ ثمینہ بیگ نے 2013 میں 21 سال کی عمر میں دنیا کی پہلی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی سر کیا تھا۔

 

 

Advertisement

 

اس اعزاز کو حاصل کرنے والی وہ پہلی مسلم خاتون کوہ پیما بن گئیں۔ 2018 میں ثمینہ بیگ کو اقوام متحدہ نے ترقیاتی پروگرام برائے پاکستان کے لئے خیر سگالی سفیر منتخب کیا تھا۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago