مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے منتخب ہوتے ہی بیان دیا کہ وہ پنجاب کی حکومت کو دو دن میں ختم کر دیں گے اور اگر صورتحال قابو میں نہ آئی تو پھر گورنر راج بھی لگایا جا سکتا ہے جس پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے رانا ثناء اللہ آئین کو مکمل پڑھ لیں۔
گورنرراج آئیں پاکستان کے مطابق آرٹیکل 232 اور 234 کی صورت میں ایمرجنسی لگائی جا سکتی ہے۔ اگر صدر پاکستان کو لگے کہ ملک میں کچھ ایسے حالات بن گئے ہیں جس سے ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو تو پھر وہ گورنر راج لگا سکتے ہیں۔یہ حالات ملک میں اندرونی اور بیرونی دونوں صورتوں پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔
اگر سازش اندورنی ہو اورصوبائی حکومت کے بس میں نہ ہو تو پھر صدر پاکستان صوبائی اسمبلی میں اس کی توثیق کر وا کر گورنر راج کا نفاذ کر سکتے ہیں۔ اگر صدر پاکستان یہ فیصلہ خود کرتے ہیں تو ان کو پھر قومی و صوبائی اسمبلی سے اپنے اس فیصلے کی توثیق کروانا ہو گی۔ایسی صورت میں صوبے کے قانون اور انتظامی امور کے تمام تر اختیارات وفاقی پارلیمان کو منتقل ہو جائیں گے۔
وفاقی حکومت صوبائی گورنر کو تمام تر اختیار ات دے سکتی ہے کہ وہ صوبے کے انتظامی امور سنبھالیں۔اس کے علاوہ اگر صوبائی گورنر صدر پاکستان کویہ رپورٹ دیں گے صوبائی حکومت اپنے انتظامات سنبھالنے میں ناکام رہی ہے اور صوبائی حالات خراب ہیں تو پھر وہ صدر پاکستان کو یہ تجویز دے سکتے ہیں کہ صوبے کے تمام تر اختیارات صدر پاکستان اپنے پاس رکھیں گے یا پھر اپنے نمائندے گورنر کو منتقل کر سکتے ہیں ۔
گورنر راج کی مدت صرف دو ماہ ہو سکتی ہے ۔اسکی توثیق بھی پارلیمان سے کروانا ہو گی گورنر راج کی مدت میں توثیق بھی پارلیمان کے مشترکہ اجازت سے ایک وقت میں صرف دو ماہ ہو سکتی ہے۔گورنر راج کی کل معیاد چھ ماہ سےزیادہ نہیں ہو سکتی ۔اگر اس دوران قومی اسمبلی تحلیل بھی ہو جائے تب بھی گورنر راج 3 ماہ تک نافذ رہے گا ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More