Headlines

    چلتی کار کے ٹائر تبدیل کرنے کی ویڈیو وائرل، سعودی عرب کے جوانوں نے ریکارڈ لگا دیا

    سوشل میڈیا پر آٹھ سال پرانی ویڈیو وائرل ۔

     

     

    Advertisement

    سوشل میڈیا پر آئے روز نوجوان کوئی نہ کوئی انوکھا کام کرتے ہیں جو کہ خطروں سے بھرا ہوا بھی ہوتا ہے ۔ لیکن آج کل سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ آٹھ سال پرانی ہے۔ یہ ویڈیو سعودی عرب کے نوجوانوں کی ہے ۔

     

     

    Advertisement

    نوجوانوں کا یہ گروہ چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کر رہا ہے۔ ایک سٹرک پر ڈرائیور نے گاڑی کو دو کے بجائے چار پہیوں پر اُٹھایا ہوا ہےاور گاڑی میں سے دو نوجوان باہر آئے انھوں نے پرانا ٹائر نکالا اور دوبارہ بغیر کسی مشکل کے لگا دیا۔ اس کے بعد دوسرا ٹائر بھی نکال کر پھر سے ٹائر لگا دیتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    یہ منظر دیکھنے والوں کو منفرد ضرور لگا لیکن یہ ایک ایسا عمل تھا جس میں ان نوجوانوں کی زندگی مشکل میں تھی۔ لیکن انھوں نے اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس تمام واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

     

     

    Advertisement

     

    اس ویڈیو کو آج کل پھر سے دیکھا جا رہا ہے یہ ویڈیو 2014 کو سامنے آئی تھے اب پھر اس کے دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement