Headlines

    ٹک ٹاک نے نئی فیچر متعارف کروا کر اپنے صارفین کا دل جیت لیا

    ٹک ٹاک ایپ نے صارفین کی دلچسپی کے لئے گیمز متعارف کروا دیں ۔

     

     

    Advertisement

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی ) ٹک ٹاک نے ایک ویڈیو شئیر نگ ایپ کے ذریعے شہرت حاصل کی لیکن اب اس میں صارفین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے فیچرز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئےاس ایپ میں گیمز متعارف کر وائی گئی ہیں تاکہ صارفین ویڈیو دیکھنے کے ساتھ گیمز بھی کھیل سکیں۔

     

    Advertisement

    شروعاتی مراحل میں 9 منی گیمز لائی گئی ہیں جو کہ کسی بھی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے قبل ایڈ لنک آپشن کے طور پر ایڈ کی جاسکتی ہیں۔

     

     

    Advertisement

    اس ویڈیو کو دیکھنے والے افراد لنک پر کلک کر کے گیم بھی کھیل سکتے ہیں اور اس گیم کو کھیلتے ہوئے ریکارڈ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اس گیم کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر پوسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ٹک ٹاک کے ترجمان نے گیمز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے پلیٹ فارم کو بہتر سے بہتر بنایا جا ئے تا کہ صارفین کی دلچسپی برقرار رہے ۔

     

     

    Advertisement

     

    اور اس طرح ہم اس ایپ کے ذریعے نئے فیچرز کی جانچ کرتے رہیں۔ جلد ہی ہم ٹک ٹاک پر ایچ ٹی ایم ایل 5 گیمز کو ٹک ٹاک کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

     

    Advertisement