پیریڈز اچانک رُک گئے اور 2 مہینے بعد دوبارہ ہوگئے ۔۔ پیریڈز وقت پر نہیں ہوتے تو جانیں املتاس بوٹی کا استعمال جو عورتوں کے لئے فائدے مند ہے

    ماہواری کے مسائل اور ان کا حل۔

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی ) ماہواری کا نہ آنا یا رُک جانا یہ تمام مسائل ہونے کی وجہ سے خواتین دماغی مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں اگر ماہواری کی تاریخ آ کر گُزر جائے تو خواتین زیادہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتی ہیں کہ آخر کیوں نہیں آئی۔ اور جب تک ماہواری آ نہیں جاتی دماغ پُرسکون نہیں ہوتا ۔

    Advertisement

     

    بعض اوقات یہ مسئلہ ایک یا دو ماہ تک رہتا ہے پھر ٹھیک ہو جاتا ہے لیکں اگر اس سے زیادہ مرتبہ یہ مسائل پیش آئیں تو پھر پریشانی لاحق ہو جاتی ہے جس سے جسمانی طاقت بھی کم ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کا حل ایک جڑی بوٹی میں موجود ہے ۔

     

    Advertisement

     

    املتاس جڑی بوٹی جو کہ گولڈن رین ٹری کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔اس مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ املتاس کی پھلی کے 2 انچ کے چھلکے کو آدھا کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ اس پانی کو چھان کر پی لیں۔

     

    Advertisement

     

    چونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے لہذا اس کے استعمال سے 2 سے پانچ دن کے اندر ماہواری آ جائے گی۔ ماہواری میں باقاعدگی کے لئے یہ بہترین علاج ہے ۔ اس ٹوٹکے کو ہر ماہ ماہواری سے قبل 5 دن استعمال کر نا ہے اور پھر ترک کر نا ہے۔

     

    Advertisement

    حاملہ خواتین یا پھر وہ خواتین جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں یا پھر ایسی خواتین جنہوں نے 2 ماہ قبل بچے کو جنا ہو وہ اس کا استعمال ڈاکٹر سے باقاعدہ مشور ہ کر کے کریں۔ کیونکہ اس طرح بغیر پوچھے اس کے استعمال سے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement