اہم خبریں

آرمی چیف ایک خاص مقصد کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کو سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والی غلط فہمیاں کو دُور کرکے ایک منظم تعلق قائم کرنا ہے۔

 

سفارتی کے مطابق، آرمی چیف سعودی عرب کے ساتھ افغانستان کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کریں گے اور اپنے میزبانوں کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

Advertisement

 

مزید پڑھیۓ: موجودہ دُور کے بچے بدتمیز کیوں ہوتے جارہے ہیں

 

Advertisement

یہ توقعہ بھی کی جارہی ہے کہ جنرل باجوہ دونوں مقدس مساجد کے سرپرست شاہ سلمان بن عبد العزیز سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔

 

یاد رہے حال ہی میں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کشمیر کے بارے میں سخت مؤقف لے کر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دیئے گئے بیانات سے سلطنت نے غیر واضح طور پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے رئیوٹرز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ سعودی عرب جارہے ہیں اور یہ دورہ پہلے سے ہی تہ تھا۔ یہ دورہ بنیادی طور پر فوجی امور پر مبنی ہے۔

 

Advertisement

مزید پڑھئیے: پانی میں موجود قبر جسے آج تک کچھ نہیں ہوا۔

 

پاکستان تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی)، جسکی کہ سربراہی سعودی عرب کر رہا ہے۔ اس سے مطالبہ کیا کہ وہ 5 اگست کے اس اقدام کی روشنی میں مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لئے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس طلب کرے۔

Advertisement

 

وزیر خارجہ نے کچھ دن قبل ایک نجی نیوز چینل کو بتایا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ یا اس کے بغیر کشمیر کے مقصد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔

 

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ایک اہم رُکن ہے اور تیل کی پیداوار کرنے والے ملک کے ساتھ پاکستان کی طرف سے او آئی سی کا تعمیری اجلاس منعقد کیا جاسکتا ہے، جو بہتر انداز میں مسائل حل کر سکتے ہے۔

 

مزید پڑھئیے: کیا آپ جانتے ہیں بارش سے پہلے چیونٹیوں کو کیسے پتہ چل چاتا ہے کہ بارش ہونے والی ہے

Advertisement

 

چند دن پہلے، پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ایڈمرل نواف سعید المالکی نے باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago