Headlines

    22 دن سے سکولز بند اور زندگی متاثر، وجہ جان کر آپ کے بھی کان کھڑے ہو جائینگے

    چیتے کی موجودگی نے علاقہ مکینوں کو گھروں میں قید کر دیا ۔

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    بھارت کی ریاست کرناٹک میں خونخوار چیتے  نے لوگوں کو تین ہفتوں سے گھروں میں قید کر دیا ہے ۔  ذرائع کے مطابق  کرناٹک کے علاقے بیلگاوی میں 19 روز قبل ایک چیتے کو دیکھا گیا تھا

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    جس کی وجہ سے علاقے میں خوف پھیل گیا ۔  شروع میں اس چیتے نے ایک مزدور   پر حملہ کیا تھا۔

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    اس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو گئے تھے۔ اب 22 دن سے اسکول بھی بند ہیں اور  معمولات زندگی بھی  متاثر ہو گیا ہے۔

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    چیتے کی موجودگی کی وجہ سے  گولف کلب  کے قریب ہنومان نگر، جادھو نگر اور کیمپ علاقے کے رہائشی  اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

    وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد چیتا پکڑا جائے تا کہ وہ اپنے روزمرہ کام کو معمول کے مطابق سر انجام دے سکیں ۔ بچوں کی تعلیم کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    ۔19 روز سے چیتے کو پکڑنے کی مہم چلائی جا رہی ہے لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی اب دوہاتھی “ارجن اور اولو” بھی اس مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔ چیتے کو پکڑنے کے لئے  افسران کو  اسپیشل ڈرون بھی دئیے گئے ہیں ۔

     

     

    Advertisement