Headlines

    شہباز شریف کو ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب بھر میں جگہ جگہ سے اجتجاجی ریلیاں نکالنے لگی۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیر کو مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا۔

     

    لاہور ہائیکورٹ (ایل ایچ سی) کے بنچ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد نیب نے اسے تحویل میں لے لیا۔

    Advertisement

     

    شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

     

    Advertisement

    عدالت کی جانب سے ضمانت خارج کرنے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

    شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد عدالت کے باہر موجود لیگی کارکنان نے نیب اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

    Advertisement