موٹروے کیس کے مرکزی شخص عابد کو کس نے اب تک پولیس سے بچائے رکھا۔ اور پھر کیسے پولیس کی گرفت میں آیا۔ ساری کہانی سامنے آگئی۔

    پنجاب پولیس نے پیر کو لاہور موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملی کو فیصل آباد سے گرفتار کیا۔

     

    منگل کو لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے موٹر وے کیس کے اصل ملزم عابد ملی کو 14 ڈن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    Advertisement

     

     

    پولیس نے سخت سیکیورٹی کے درمیان ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

    Advertisement

     

     

    عابد نے بتایا کہ اس نے ایک مہینہ اپنے چہرے پر ماسک پہنے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں میں سفر کیا تھا۔

    Advertisement

     

    ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ عورت کی عزت پامال کرنے کے بعد ننکانہ صاحب فرار ہوگیا تھا ، جبکہ اس کا ساتھی شفقت دیپالپور فرار ہوگیا تھا۔

     

    Advertisement

    اس نے بتایا کہ پولیس جب عابد ملہی کو پکڑنے ننکانہ صاحب اور بہاولپور روانہ ہوئی وہاں سے بھی وہ پولیس کو ایک بار پھر سے چکما دینے میں کامیاب ہوگیا اور چہرے پر ماسک پہن کر پہچاننے سے بچ گیا۔

    آخر میں پیسے ختم ہونے پر اسے مجبوراً اپنی بیوی سے رابطہ کرنا پڑا اور بالآخر پکڑا گیا

    Advertisement