Headlines

    طوطے نے حیران کن طریقے سے اپنے مالک کو آگ سے بچا لیا۔

    آسٹریلیا کے شہر برسبین میں طوطے نے مالک کو مکان میں لگی آگ سے بچایا ، اس سے پہلے کی دھواں پکڑنے والے سینسرز شور مچاتے اور گھر میں لگی آگ سے آگاہ کرتے طوطے نے مالک کا نام بار بار پکارنا شروع کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    کینگارو پوائنٹ پر واقع سیلسٹون اسٹریٹ پر واقع مکان مکمل طور پر ختم ہو گیا تھا لیکن اس کا مالک انتون نگیوین شعلوں سے بچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

     

     

    Advertisement

    انتون نے بتایا کہ میں نے ایک اواز سنی اور میرا طوطے نے چیخنا شروع کردیا جس وجہ سے میں اٹھا اور میں نے تھوڑا سا دھواں محسوس کیا میں نے اپنے طوطے کو پکڑا ، دروازہ کھولا ، اور گھر کے پچھلے حصے کی طرف دیکھا ، تو کچھ شعلوں نظر آئے۔ اسی لئے میں نے اپنا بیگ پکڑ لیا اور نیچے کو اتر آیا۔

     

    انتون نگوین نے مزید کہا کہ جب اس کے طوطے نے اس کا نام چیخنا شروع کیا تو اس نے تب تک دھواں کے الارم کو نہیں سنا۔

    Advertisement

    کوئینز لینڈ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے انسپکٹر کیم تھامس نے بتایا کہ طوطا چیخنا شروع ہو گیا ‘انتون! انتون! اس لئے مالک کو جلتے ہوئے گھر سے بچنے کے لئے کافی وقت مل گیا۔