Headlines

    وائٹ ہاؤس میں ہے کیا آخر؟ امریکہ کے وائٹ ہاؤس کے بارے میں ایسی حیرت انگیز اور عجییب و غریب معلومات کہ۔۔۔

    حالیہ امریکی صدر کے الیکشن کے بعد نو منتخب ہونے والے امریکی صدر جوبائڈن وہاؤس میں رہائش پزیر ہونگے، لیکن ابھی تو ڈولنڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ آخر وائٹ ہاؤس میں ایسا ہے کیا جو بھی جاتا ہے پھر نکلنے کا نام ہی نہیں لیتا، آئے آپکو بتاتے وائٹ ہاؤس کے بارے میں دلچسپ اور عجیب وغریب حقائق۔

     

    درحقیقت وائٹ ہاؤس سنہ 1800 میں بنا اور اسکوں امریکی نہیں بلکہ ایک آئرش انجینئر نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس میں کُل 132 کمرے ہیں اور 6 منزلہ یہ عمارت ہے۔ اُس دُور میں غلاموں بہت ہوتے تھے اس لئیے یہ غلاموں سے ہی تعمیر کروایا گیا تھا۔

    Advertisement

     

    حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر کے ٹھیک 14 سال بعد ہی اس وائٹ ہاؤس کو نظر آتش کر دیا گیا تھا۔ اور یہ یک انتقامی کاروائ تھی۔ اور یہ کاروائی برطانیہ نے کی تھی۔ کیونکہ اس وقت کینیڈا برطانیہ کے زیر نگرانی تھا اور امریکہ نے کینیڈا کی پارلیمنٹ کو نظر آتش کیا تھا جس کی وجہ سے برطانیہ نے پھر یہ قدم اُٹھایا۔

     

    Advertisement

    اس وائٹ ہاؤس میں شادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ، ہر صدر نے اپنے شوق کے مطابق پلے ہال بھی بنا رکھے ہے۔ امریکی صدر ٹیڈی روزولٹ کو بکسنگ کا بہت شوق تھا اور وہ خد بھی کراٹے براؤن بلٹ تھا اس لئے اس نے وائٹ ہاؤس کے اندر ہی بکسنگ ہال بنا لیا اور دُنیا کے مختلف مشہور باکسرز کے ٹورنمنٹ بھی کروائے۔

     

    سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اندر بُھوت کا سایہ بھی دیکھا گیا ہے۔ اسے لہٰذ سے، امریکی صدر ابراہم لنکن کی بیوی کا کہنا تھا کہ اس نے سابقہ امریکی صدر انڈریوجکسن کا بھوت دیکھا تھا۔ تاہم اس بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سب سے زیادہ ابراہم لنکن کا بھوت دیکھا گیا ہے۔ یہ مختلف لوگوں کے دعوے ہیں، اس کی حقیت تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہاں حقیقت میں بھوت ہے یا نہیں۔

    Advertisement

     

    ایک دلچسپ اور مزیدار بات یہ بھی ہے کہ صدر اوباما اور اسکی اہلیہ نے وائٹ ہاؤس میں شہد کی مکھیاں پالی ہوئی تھی۔ صدر جان ایف کینڈی نے وائٹ ہاؤس میں خروگوش، بلیاں اور گھوڑے رکھے ہوئے تھے۔ امریکی صدر گروور کریولینڈ نے وائٹ ہاؤس میں بہت سی مرغیاں پالی ہوئی تھی۔

    Advertisement