Headlines

    نواز لیگ اور تحریک انصاف میں بات ٹانگوں تک پہنچ گئی، انتہائی غیر مناسب الفاظ کا استعمال

    تحریک انصاف اور نواز لیگ میں پہلے دن سے ہی سیاسی مخالفت عروج پر ہے، مگر اب بات حدیں بھی عبور کرتی جارہی ہے۔

     

    تفصیلات کے مطابق، نواز لیگ کی اہم رکن اور سابقہ وزیراعظم پاکستان جناب نواز شریف کی بیٹی مریم صفدر نے ٹویئٹر پر یہ پیغام دیا کہ جب نواز شریف صاحب کی طراح عوام کا منتخب شدہ وزیراعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسے جلوسوں سے بھی ٹانگیں کانپنے لگ جاتی ہے۔ اتنا خوف ہے ملسم لیگ نواز کا کہ ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہو جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا۔ انشاءاللہ۔

     

    اس کے جواب میں وزیراعظم کے معاون خاص برائے مواصلات ڈاکٹر شہباز گل نے بھی بذریعہ ٹوئیٹر مریم صفدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ نا اہل کرپٹ لیگ ہر بات پر ٹانگیں کانپنیں کا زکرکیوں کرتے ہیں۔ کیا یہ ٹانگوں کے درمیان بیٹھے ہوتے ہیں پاؤں پکڑنے کے لئیے؟

     

    ڈاکٹر شہباز گل نے مزید حالیہ گلگلت بلتسان کے الکیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمہ مریم نے حلیمہ سلطان بننے، کرپشن کو قومی فریضہ بنا کر بیچنے کی کوشش کی۔

     

    اس کے ساتھ ساتھ، پرچی چئیرمین بلاول نے ٹوپیاں پہننے، بہنانے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات میں ملی 12 نشستوں کا جعلی منجن بیچنے کی کوشش کی۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتسان کی عوام نے ان دونوں کی کرپشن، جعلی بیانیے اور ٹوپیوں کو یکسر مسترد کر کے تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔ حق اور سچ کی آواز کو بلند کیا۔