۔جعلی فون کالز کے ذریعے فراڈ، اسٹیٹ بینک نے عوام کو خبردار کردیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کچھ جعلی ساز بڑے پیمانے پر لوگوں کو فون کرکے ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرکے انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں عوام ایسی فون کالز کا کوئی جواب نہ دیں۔

     

    اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ جعل ساز عناصر اے ٹی ایم فعال رکھنے، کورونا کی وباء کے پیش نظر اکاؤنٹس کی تصدیق اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے نام پر بینک صارفین سے ان کی ذاتی معلومات اور اکاؤنٹس کی تفصیلات مثلاً پن کوڈ وغیرہ ہوچھ کر نقصان پہنچا رہے ہیں، صارفین ایسے دھوکے باز عناصر سے ہوشیار رہیں۔

    Advertisement

     

    اسٹیٹ بینک نے صارفین کو یاد دہانی کرائی کہ جعلی فون کالز پر ذاتی معلومات نہ بتائیں، بددیانت عناصر خود کو اسٹیٹ بینک یا دوسرے اداروں کا اہلکار ظاہر کرکے عام لوگوں کو فون کالز کر رہے ہیں، بعض اوقات یہ جعلی ساز اے ٹی ایم سروس دستیاب نہ ہونے کی بنا پر معلومات وصولی کا بہانہ بناتے ہیں حالاں کہ اسٹیٹ بینک کسی اکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات کبھی طلب نہیں کرتا۔

    اسٹیٹ بینک نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ ایسی فون کالز کی اطلاع فوری طور پر اپنے بینک کو دیں، اس ان کالز کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 021-111-727-273 پر بھی دی جاسکتی ہے۔we

    Advertisement