Headlines

    برطانیہ میں پاکستانی منصوبوں کے چرچے، پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر پرچم بلند۔۔

    برطانیہ میں پاکستانی منصوبوں کے چرچے، پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر پرچم بلند۔۔

     

    کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے منصوبوں کا بین الاقوامی سطح پر چرچے، نا صرف حکومت میں خوشی کی لہر آئی، بلکہ ہر پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا۔

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، برطانیہ کی پارلیمنٹ ہاؤس آف لارڈز میں ہونے والے سیشن میں پاکستان کے مشہور پروجیکٹ “بلین ٹری پروجیکٹ” کا تذکرہ کیا گیا اور پاکستان کے اس پروجیکٹ کو پوری دُنیا کے لئے مشعل راہ کا مقام دیا گیا۔

     

    Advertisement

    برطانیہ کے ریچمونڈ کے وزیر لارڈ گولڈ سمتھ نے سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پوری دُنیا میں جذبے اور شوق سے چلائے جانے والے مصوبوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے ناصرف محولیاتی آلودگی کم ہوگی بلکہ لاکھوں نوکریاں بھی مہیا کی گئی۔

     

    لارڈ عامر سرفراز، جوکہ ہاؤس اف لارڈز کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر – پاکستان کے بورڈ ممبر بھی ہے، انہوں نے بھی پاکستان کے اس منصوبے کے لئے تعریفی کلمات کہے۔

    Advertisement

     

    آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے پاکستان کی عدالت عظمی نے متعلقہ احکام سے اس بلین ٹری پروگرام کے بارے میں تفصیلات طلب کر رکھی ہے۔

     

    Advertisement