Headlines

    حکومت کا ایک اور وعدہ پورا، حکومت کا واحد قومی نصاب کا انعقاد، احکامات جاری، اب سب بچے مساوی تعلیم حاصل کرینگے، مزید تفصیلات جانئے۔

    تعلیمی میدان میں ایک اور کامیابی، حکومت کا واحد قومی نصاب کا انعقاد، احکامات جاری، اب سب بچے مساوی تعلیم حاصل کرینگے، مزید تفصیلات جانئے۔

     

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت برائے تعلیم اور ٹریننگ نے بذریعہ ٹوئیٹر آفیشل اکاؤنٹ پورے پاکستان میں واحد قومی نصاب کے بارے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ جس میں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر تمام صوبوں کو واحد قومی نصاب کی پالیسی بارے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

     

     

    پالیسی کے مطابق، نجی پبلیشر کو یہ اجازت ہوگی کہ وہ واحد قومی نصاب پالیسی میں دی گئی ہدایات کے پیش نظر ٹیکسٹ بک تیار کر سکتا ہے۔ جبکہ اس مقصد کے لئے اُسے این او سی متعلقہ ٹیکسٹ بک بورڈ سے لینا ہوگی۔ جس میں بورڈ کتاب میں لکھے گئے مواد کو چیک کرے گا کہ اس میں کوئی غیر مہذب یا کوئی اور غلط قسم کی بات یا پھر پاکستان کے خلاف تو نہیں کچھ لکھا ہوا۔

     

     

    وفاقی وزارت تعلیم نے مزید تمام صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈز کو تلقین کی ہے کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرے کہ واحد قومی نصاب کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی پبلیشر کو نو اوبجیکشن سرٹیفیکٹ دیا رہے ہیں تاکہ وہ کتاب شائع کر سکے۔

     

     

    تمام صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈز کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی کہ کسی بھی قسم کی سفارش یا کسی اور غلط طریقے کا استعمال کرتے ہوئے این او سی نا دی جائے۔ بلکہ این او سی لئے میرٹ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ آسانیاں بھی پیدا کی جائے۔

     

     

    وزرات تعلیم نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اب نیا تعلیمی سال اگست 2021 سے شروع ہوگا۔ جس کی وجہ بتاتے ہوئے آگاہ کیا کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کا طویل عرصہ کے لئے بند ہونے سے طالب علموں کے تعلیمی نظام بہت متاثر ہوا ہے۔

     

     

    اس بارے میں آگاہ کیا گیا کہ واحد تعلیمی نصاب وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کے متعلقہ محکموں اور لوگوں سے مشاورت کرنے کے بعد تشکیل دیا، جو کہ 1 کلاس سے لے کر 5 کلاس تک ہوگا۔ اور تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے اس پر عمل کرینگے۔ جبکہ وزرات تعلیم نے اس بارے میں ایک ماڈل ٹیکسٹ بک بھی تیاری کی ہے جو کہ پبلیشر کے لئے ہدایت فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔