Headlines

    اصلی کرنسی چھاپنے کا ایسا انوکھا طریقہ کہ پولیس بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔

    (اعتماد نیوز) تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں پولیس کا چھاپہ، ملزمان (محسن,بشیر ) نے مل کر ہزاروں لوگوں کو بیوقوف بنایا۔ پیسے چھاپنے کا کاروبار جسے شروع کئے ابھی کچھ ہی ماہ گزرے تھے لیکن ان کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آگیا۔

     

     

    Advertisement

    پولیس زرائع کے مطابق معلوم ہوتا ہے کہ دو بندوں پر مشتمل ایک گروہ پکڑا گیا، جن کی رپورٹ کچھ دن پہلے ہی ایک ایسے شخص نے کی جو کچھ دن پہلے ہی ان ملزمان کے ہاتھوں بیوقوف بن چکا تھا۔

     

     

    Advertisement

    اس نے بھی ایک دن میں امیر ہونے کے خواب دیکھے، مگر اس کے خوابوں نے ایسا پلٹا کھایا کہ یہ اس کی شکایت لئے پولیس کے پاس آگیا، پولیس معاملے کی گہرائی تک پہنچی اور یوں پولیس ایک گروہ کو پکڑنے کیلئے ایک عمارت میں پہنچی وہاں سے سفید کاغذ (جو کہ نوٹوں کی شکل میں کاٹ کر ان کی گڈیاں بنائی ہوئی تھیں) , شیشے کی سلائیڈ, روئی, پایوڈین اور کاسٹک سوڈا برآمد ہوا۔

     

     

    Advertisement

    انہیں پکڑ لیا گیا جو کہ اصلی نوٹ چھاپنے کا طریقہ بتانے کی آڑ میں لوگوں کو لوٹ رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمان سفید کاغذ کو شیشے کی سلائیڈ پہ رکھتے اور روئی کے زریعے اس پر پایوڈین لگاتے اور پھر اسے ایک اور کاغذ میں لپیٹ کر رکھ لیتے لیکن ساتھ ہی ویسے ہی لیپٹے ہوئے کاغذ پڑے ہوتے جن میں اصلی نوٹ پایوڈین لگا کر رکھے ہوتے اور پھر ان اصلی نوٹ والے کاغذ کو کاسٹک سوڈا میں ڈالتے جس سے پایوڈین اتر جاتی اور اصلی نوٹ نکل اتا اور لوگوں کو دیکھاتے اور پھر وہی نوٹ انہیں یہ کہہ کر دیتے کے کہیں سے بھی چیک کروا لیں یہ اصلی ہے

     

     

    Advertisement

    اور اس طرح لوگ آنکھوں کا دھوکہ کھاتے اور زیادہ پیسے کے لالچ میں آ کر ان کی ہر بات پہ یقین کر لیتے۔ وہ لوگوں سے کہتے کہ ہمارے پاس یہ قیمتی کیمیکل (پایوڈین) ختم ہوچکا ہے آپ 2 لاکھ دیں پھر آپ کی جیب میں 10 لاکھ ہونگے۔

     

     

    Advertisement

    پولیس زرائع نے مذید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان سے کوئی اصلی نوٹ تیار نہیں ہوسکتے یہ صرف اور صرف ایک فراڈ ہی جس کی زد میں آکر بہت سارے لوگ اپنی زندگی کی جمع پونجی کھو بیٹھے۔ ملزمان( محسن اور بشیر) کا کہنا ہے کہ یہ صرف آنکھوں کا دھوکہ ہے جس دھوکے میں آکے لوگ بیوقوف بن جاتے ہیں اس میں سچائی نہیں ہے۔

     

     

    Advertisement

    ملزم محسن کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اس لئے یہ جعلی نوٹوں کا کام شروع کیا کیونکہ ان کے ساتھ پہلے ایسا دھوکہ ہو چکا ہے اور وہ اپنا نقصان پورا کرنے کے لئے لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان سے پیسے بٹور رہے تھے،

     

     

    Advertisement