Headlines

    پوری قوم معجزہ کی منتظر، قوم سے دعاؤں کی درخواست۔

    پوری قوم معجزے کی منتظر، قوم سے دعاؤں کی درخواست۔

     

    اسکردو (نیوز ڈیسک) مورخہ 7 فروری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر “علی سدپارہ” کے نام سے ٹرینڈ ٹاپ پر چل رہا ہے۔

     

    تفصیلات کے مطابق، مورخہ 5 فروری کو محمد علی سدپارہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کو سر کے واپسی کا سفر شروع کرنا تھا، لیکن اس کے کچھ ہی دیر کے بعد ان کا رابطہ بیس کیمپ سے ختم ہوگیا اور دوبارا ابھی تک ان سے کسی بھی طریقے سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

     

    دوسری طرف ریسکیو آپریشن بھی بروقت جاری کر دیا گیا تھا، جس میں پاکستان کی آرمی بھی شامل ہے۔ لیکن ابھی تک کوہ پیماؤں کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔ جبکہ تازہ ترین صورت حال کے مطابق ابھی تک ٹیم کی تلاش جاری ہے۔

     

    آپ کو بتاتے وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف سمیت وزیر مشیر اور پوری قوم کو علی سدپارہ کا بہت بے چینی سے انتظار ہے، جبکہ سب لوگ دعائیں کرنے کے ساتھ ساتھ، دعاؤں کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔