Headlines

    پاکستان کی کرکٹ کو چار چاند، محمد رضوان نے بڑا ریکارڈ لگا دیا۔

    پاکستان کرکٹ کو چار چاند، محمد رضوان نے بڑا ریکارڈ لگا دیا۔

     

    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مورخہ 27 فروری 2021، پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ کی دوسری اننگ راولپنڈی اسٹیدیم میں جاری ہے۔

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی کے آفیشل اکاؤنٹ سے محمد رضوان کی تصویر شئیر کی گئی، جس میں وہ دونوں ہاتھوں سے فاتح انداز میں بلے کو لہرا رہے۔ اس تصویر کو “چپمئین راک” کا عنوان دیا گیا۔

     

    Advertisement

    محمد رضوان کو مبارک باد دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محمد رضوان نے اس وقت میڈین ٹیسٹ 100 سکور کیا، جب پاکستان کی ٹیم پریشر میں تھی اور پاکستانی ٹیم کو اس سکور بہت ضرورت تھی۔

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے پہلی اننگ میں 272 اسکور کیا تھا، جبکہ ساؤتھ افریقہ 201 اسکور بنا سکی۔ جبکہ دوسری اننگز میں پاکستان نے ابھی تک 298 سکور کر لیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان کی لیڈ 369 رنز کی ہوگئی ہے۔

    Advertisement