اہم خبریں

“آنسو گیس ایک لمبے عرصہ سے پڑی تھی اسے چیک کرنا تھا۔” شیخ رشید کے بے ہودا جواز نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔

احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر پولیس کے آنسو گیس پھینکنے کے اگلے دو دنوں کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز واقعے پر روشنی ڈالی کہا کہ “آنسو گیس کی جانچ ضروری تھی کیونکہ یہ ایک طویل عرصے سے غیر استعمال شدہ تھی”۔

 

 

Advertisement

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی پولیس نے “تھوڑی سی آنسو گیس پھینکی”، انہوں نے مزید کہا کہ اس کی جانچ پڑتال کرنا ضروری تھج کیونکہ آنسو گیس کے کینسٹر ایک طویل عرصے سے غیر استعمال شدہ تھے۔

 

 

Advertisement

انہوں نے دعویٰ کیا، “صرف تھوڑا سا تجربہ کیا گیا تھا، زیادہ نہیں کیا۔”

 

 

Advertisement

گذشتہ ہفتے ، اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ایک ہزار آنسو گیس پھینکی تھی۔ مظاہرین جو سرکاری ملازم تھے، موجودہ افراط زر کے مطابق اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

 

Advertisement

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی چھتری تلے احتجاج کرتے ہوئے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے تک پاکستان سیکرٹریٹ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

Advertisement

دارالحکومت کے انتہائی محافظ ریڈ زون میں سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں بدھ کے روز جھڑپ ہوئی تھی۔ تاہم، احتجاج کے اگلے ہی دن ایک سرکاری کمیٹی کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد، احتجاج اختتام پزیر ہوگیا، جس نے گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ 25 فیصد بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago