مولانا طارق جمیل کی فاؤنڈیشن کونسی ہے؟ اور یہ کام کیا کرتی ہے؟ مولانا نے کب بنائی؟
مولانا طارق جمیل نے حال میں ہی اپنی فاؤنڈیشن “مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن” کی بنیاد رکھی، جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس کے بعد ان کے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے بتایا کہ ان کی فاؤنڈیشن کی حیثیت ابھی ایک نومولود بچے کی سی ہے کیونکہ ان کے ادارے کو وجود میں آئے کچھ ماہ ہوئے ہیں۔
مولانا یوسف نے بتایا کہ انہوں نے ادارے کی ابتدا ان کے علاقے طولمبا سے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا لوگوں نے ان سے تعاون کیا ہے تو انہیں اللہ کی ذات سے مکمل امید ہے کہ وہ اس ملک کے ہر ضرورت مند فرد تک پہنچیں گے اور ان کی فاؤنڈیشن اس ملک کے ہر دکھی انسان کا مداوا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فاؤنڈیشن کے زیر سایہ جتنے بھی پراجیکٹس ہیں ہم آپ سے ضرور ذکر کریں گے اور ان کی پوری معلومات دیں گے اور وہ پوری اُمید رکھتے ہیں کہ آپ ان پر اپنا اعتماد بنا کر رکھیں گے اور ہمارے اس منصوبے میں ہماری مدد کریں گے۔
انہوں نے پھر الوداع کہا “اس اُمید کے ساتھ کہ اللہ تعالٰی ہمیں اُن تمام پراجیکٹس کو صحیح اور جائز طریقے سے مکمل کرنے توفیق دے”
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More