Headlines

    چوہدری فواد نے لاہور میں دھند کی اصل وجہ بتا دی، مزید بارشیں متوقع ہیں یا گرمی آئے گی اور یہ کب تک جاری رہے گی

    چوہدری فواد نے لاہور میں دھند کی اصل وجہ بتا دی، مزید بارشیں متوقع ہیں یا گرمی آئے گی اور یہ کب تک جاری رہے گی؟

     

    لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 17 فروری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر سائنس چوہدری فواد نے موسم کی موجودہ صورت حال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں جواب دیتے ہوئے موسم کی موجودہ صورت حال کی اصل وجہ بتا دی۔

    Advertisement

     

     

    تفصیلات کے مطابق، فواد کا کہنا ہے کہ لاہور میں موجودہ بہت زیادہ دھند کی بنیادی وجہ زرعی غیر ضروری مواد کو جلانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا ثبوت ماحولیاتی آلودگی کے چیک کرنے والے میٹر سے ملتا ہے، جس میں پتہ چلتا ہے کہ لاہور میں واگاہ باڈر والی سائیڈ پر آلودگی زیادہ ہے، جبکہ لاہور شہر میں آلودگی کم ہے۔

    Advertisement

     

     

    انہوں نے دھند، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے بارے میں کئے جانے والے اقدام کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی لاہور میں اگست تک فوگ ٹاورز لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ سموگ میں کمی لائی جا سکے۔

    Advertisement