Headlines

    ہیلتھ سیکٹر میں بڑا انقلاب، وزیراعظم نے نوید سُنا دی، جانئے تفصیلات۔

    اعتماد نیوز، اسلام آباد، لائیو ٹیلفونک سیشن میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب، وزیراعظم عمران خان نے شعبہ صحت کے بارے میں اچھی خبر سُنا دی۔

     

     

    Advertisement

    وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کے شعبہ صحت میں بہت بڑے پیمانے پر انقلاب آرہا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ انقلاب اتنا بڑا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی صحت کی بھی ایسی سہولیات موجود نہیں ہوتی۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے بتایا کہ چونکہ صحت کے ذمہ داری آٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ہے، اس لئے سب سے پہلے صوبہ خیبر پختوںخواہ میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جا چکا ہے، جس کے تحت ایک آدمی اپنی فیملی کا اعلاج 10لاکھ تک فری کسی بھی ہسپتال سے کروا سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    صحت کے شعبہ کی بہتری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیراعظم نے بتایا کہ صحت کے متعلق جتنی بھی مشینیں باہر کے ممالک سے مگنوائی جاتی ہیں، ان پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔

     

     

    Advertisement

    ہیلتھ کارڈ کے فوائد بتاتے ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ جب ہر شہری کے پاس ہوگا تو عوام کو گاؤں سے شہروں میں نہیں آنا پڑے گا، پرائیوٹ سیکٹر والے خد ادھر جائینگے کیونکہ ان کو علم ہوگا عوام کے پاس ہیلتھ کارڈ ہیں، جس میں 10 لاکھ تک پیسے موجود ہے۔

     

     

    Advertisement