اقرالحسن اور عنصر عباسی عورتوں کی بے حیائی کو لے کر مد مقابل، کون غلط ہے اور کون ٹھیک ہے.

    اعتماد نیوز، کراچی: حال میں ہی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بیانیہ کو لے کر مختلف قسم کی افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ عمران خان عورتوں کے حق میں نہیں ہے۔

     

     

    Advertisement

    اس بارے میں پی ٹی آئی کے مخالف تنقید نگار عنصر عباسی نے عمران کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر معاشرے سے بے حیائی ختم کرنے کے لئے عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے۔ جبکہ اس بیان پر عنصر عباسی کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

     

     

    Advertisement

    اس تناظر میں مشہور صحافی اقرالحسن بھی میدان میں آئے اور عنصر عباسی سے پوچھا کہ ایک سوال ہے اگر آپ رہنمائی فرمائیں۔ کیا دین میں یا شرعی قوانین میں مکمل پردہ نا کرنے والی خاتوں کے لئے کسی دنیاوی سزا کا حکم ہے، اگر ہے تو کیا سزا ہے؟

     

     

    Advertisement

    اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ اگر نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے یہ معاملہ خدا نے معاشرے پر، آپ پر یا مجھ پرنہیں چھوڑا۔

     

     

    Advertisement

    اس بارے میں اگر بات کرے تو آپ کو کیا لگتا ہے اسلام میں اس بارے میں وضاحت موجود نہیں ہے جو اقرار صاحب کو یہ سوال پوچھنا پڑا؟

     

     

    Advertisement