گرگٹ جو قدم قدم پر اپنا رنگ تبدیل کر لیتا ہے۔ اس کی دو مختلف موٹی موٹی آنکھیں بیک وقت نہ صرف مختلف چیزیں دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ ان پر پوری توجہ بھی دے سکتی ہیں۔گرگٹ عام طور پر گرم علاقے کا باسی ہے جوجو جنگلوں، صحراؤں اور گرم رہائشی علاقوں میں رہنا پسند کرتا ہے۔ امریکن ریاستوں کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں اسے گھر یلو جانور کے طور پر بھی پالا جاتا ہے۔ یہ ایک بے ضرر مخلوق ہے اور کسی قسم کا کوئی بھی زہریلا اثر نہیں رکھتی۔ اگر یہ کاٹ بھی لے تو اتنی ہی تکلیف محسوس ہوتی ہے جتنی کہ ایک مچھر کے کاٹنے سے محسوس کی جاتی ہے۔
اس کی سب سے بڑی انفرادیت جو اسے دیگر حشرات الارض کے مقابلے میں ممتاز کرتی ہے وہ اس کا لمحوں میں رنگ بدلنا ہے۔ جس میں گلابی، سرخ، اورنج، سبز، کالا، بھورا، ہلکا نیلا، پیلا اور جامنی رنگ شامل ہیں۔ بسا اوقات یہ مختلف رنگوں کی چادر اوڑھ کر ہر نگاہِ حسن شناس کے لئے تسکین کا سبب بنتا ہے۔
مادہ گرگٹ کے رنگ نر کے مقابلے میں قدرے مدھم ہوتے ہیں۔
ایک خیال یہ بھی پایا جاتا ہے کہ یہ سورج کے رنگ کے ساتھ ساتھ اپنا رنگ تبدیل کر لیتا ہے۔ لیکن یہ خیال درست نہیں بلکہ جب یہ حرکت کرتا ہے تو اس کے رنگ خود تبدیل ہونے لگتے ہیں۔ اس کی خوراک میں گھاس، کیڑے مکوڑے اور انسانی خوراک کے ٹکڑے شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ درختوں اور زمین پر پائی جانے والی کسی بھی چیز سے اپنا پیٹ بھر لیتا ہے۔
صبح کے وقت یہ سورج کی حرارت جزب کرنے کے لئے کالے رنگ کا ہوتا ہے جو دن گزرنے کے ساتھ ساتھ ہلکے گرے رنگ میں تبدیل ہوجاتاہے۔
2014 کی تحقیق کے مطابق گرگٹ کی 200 سے زائد اقسام دنیا میں پائی جاتی ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More