کیا بیل واقعی لال رنگ پسند نہیں کرتیں، یا یہ صرف باتیں ہی ہیں، حقیقت سامنے آگئی

    جب بیلوں کی آپس میں لڑائی کروانی ہوتی ہے تو ان کے آنکھوں کے آگے ایک لال رنگ کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے اور پھر بیل غصے سے بھاگتا ہوا کپڑا لہرانے والے پرچڑھائی کرتا ہے۔ پھر کپڑا لہرانے والا شخص بڑی مہارت کے ساتھ بیل کے آگے سے فوراً پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

    لال رنگ کے استعمال کے پیچھے یہ وجہ بیان کی جاتی تھی کہ بیل لال رنگ سے سخت نفرت کرتے ہیں، کچھ لوگ اس بات پر یقین نہیں کرتے۔ لہٰذا اس حقیقت کو جاننے کے لئے ڈِسکوری چینل نے 2007 میں میتھبسٹرز کے ذریعے ایک بیل پر تین ٹیست کرنے کا پروگرام بنایا۔

    پہلے ٹیست میں انہوں نے زمین پر 3 جھنڈے گاڑھے جن میں سے صرف ایک لال رنگ کا تھا اور بیل نے شدید غصے میں اس پر حچڑھائی کی کیا لیکن ساتھ ہی اتنے ہی غصے میں سفید اور نیلے جھنڈے پر بھی چڑھائی کی۔

    Advertisement

    دوسرے ٹیست میں بیل کے اُکھاڑے میں 3 ڈمیز رکھ دی گئیں جن کا رنگ لال، سفید اور نیلا تھا۔ بیل نے ان تینوں پر چڑھائی کی لیکن پہلے سفید اور نیلے ڈمیوں پر چڑھائی کی۔

    تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انہوں نے ایک شخص کو لال رنگ کے کپڑے پہنا کر اس کو بغیر کسی حرکت کے اُکھاڑے میں بیل کے سامنے کھڑا رہنے کو کہا۔ بیل نے اس شخص کو نظر انداز کیا۔ پھر اُکھاڑے میں دو مختلف رنگوں کا لباس پہنے ہوئے آدمیوں کو داخل کیا گیا اور ان کو بھاگنے کا بولا گیا۔ جب وہ بھاگنا شروع ہوئے تو بیل نے فوراً ا ن کی طرف بھاگنا اور ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔

    اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بیل لال رنگ کو نہیں دیکھ سکتے جو چیز اصل میں بیل کو غصہ چڑھاتی ہے وہ کسی بھی چیز کی حرکت ہے۔

    Advertisement