پیمپل والے لوگوں کا انڈا کیسے استعمال کرنا چاہئے ورزش کر کے انڈہ کھانا کیسا ہے ۔ ۔

    انڈے کے استعمال سے اکثر لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ اس سے جسم میں گرمی بڑھ جاتی ہے اور چہرے پر دانے نکل آتے ہیں۔

    انڈے غذائی اجزاء سے بھر پور ہوتے ہیں اسی لئے ان کو وزن کو بڑھانے اور کم کرنے کے لئے دونوں طرح سے استعال کیا جا سکتا ہے۔ انڈے میں موجود فیٹس انڈے کی زردی میں ہی موجود ہوتے ہیں اس لئے اس کو ضرورت کے مطابق ہی کھانا چاہئے۔ ایک دن میں 2 یا 3 انڈوں سے زیادہ انڈے نہیں کھانے چاہئیں۔

    شوگر کے امراض کو ایک سے زیادہ انڈہ ایک دن میں استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ یا پھر ڈاکٹر سے مشورے کے مطابق ان کا استعمال کرنا چاہئے۔

    Advertisement

    انڈے کے بہت زیادہ استعمال سے نظامِ ہاضمہ کے مسائل اور دل کی بیماریوں کے چانس بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

    ویسے تو انڈے کا استعمال کبھی بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن ضرورت کے حساب سے کھانے میں تبدیلی کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اگر انڈے کو اس کی زردی کے ساتھ استعمال کرنا ہے تو اس کو صبح کے وقت ناشتے میں استعمال کرنا چاہئے۔ کیونکہ یہ کافی دیر تک چست رکھے گا۔

    لیکن اگر وزن کم کر نا ہو تو ایک سے زائد انڈے کی زردی کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

    Advertisement