ٹویٹر ایک سوشل نیٹورکنگ سروس ہے جس کی مدد سے لوگ اس ویب سائٹ پر ٹویٹس کے نام سے اپنے خیالات شیئر کرتے ہیں اور اپنی پسندیدہ ٹویٹس کو ری-ٹویٹس بھی کر سکتے ہیں۔
ٹویٹر کی تخلیق 4افراد : ایون ویلیم، نواَہ گلاس، کرسٹوفر اور جیک پیٹرک نے کیا۔ اس کی کہانی 2005 میں شروع ہوتی ہے جب نواہ گلاس نے اوڈیوکے نام سے ایک سروس شروع کی تھی، جو ایک آڈیو محفوظ کرنے کی سروس تھی۔اس کو اس کے لئے ابتدائی انوسٹمنٹ کی ضرورت تھی۔ نواہ گلاس کا پڑوسی ایون ویلیم جو کہ گوگل کا ملازم رہ چکا تھا، اور حال ہی میں اس نے بلوگنگ گوگل کو بیچ کر اچھی خاصی رقم بھی اکٹھی کر لی ہوئی تھی، جب اس کو اوڈیو کے بارے میں پتا چلا تو اس نے انوسٹمنٹ کی حامی بھر لی۔ یوں اس کمپنی میں دونوں برابر کے حصے دار ہوگئے۔
اوڈیو کی سروس کو شروع ہوئے ابھی کچھ ہی ماہ ہوئے تھے کہ ایپل کے سالانہ ایونٹ میں سٹیو جان نے آئی پوڈ اور آئی ٹیونز کے لئے فور کاسٹنگ کی سہولت دینے کا اعلان کیا تو اوڈیو کا کاروبار چلنے سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔ ایون نے کمپنی بند کرنے کا مشورہ دیا۔ جبکہ نواہ نے فوری طور پر کمپنی بند کرنے کی بجائے اپنے ملازمین کو اوڈیو کے مطلق مختلف خیالات پر کام کرنے کا مشورہ دیا۔
اسی دوران نواہ اور جیک بہت اچھے دوست بن گئے، ایسے ہی بیٹھے ہوئے نواہ نے کہا کہ کیوں نہ ایسی سروس کا ایجاد کیا جائے جس میں ایک شخص کے میسج کرنے سے خود بخود اس کے سارے دوستوں تک اس کا وہ پیغام پہنچ جائے۔
اس خیال سے ہی ٹویٹر کی شروعات کی گئی۔تمام سرمایہ داروں نے اوڈیو سے اپنی رقمیں نکلوا کر ایون کو اپنے شیئرز بیچ دیے۔ اکثر افراد اس کو ایون کی چال تصور کرتے ہیں کہ ایون کو معلوم تھا کہ ٹویٹر ایک کامیا ب تجربہ ہو گا اس لئے اس نے تمام اساجات خرید لئے۔
2006 میں ٹویٹر کو پہلی بار عوام کے لئے پبلک کیا گیا اور 2007 میں اس کو رجسٹر کروایا گیا۔
ایون نے کچھ عرصہ بعد ہی نواہ کو کمپنی سے نکال دیا۔ان دونوں کے درمیان کافی غلط فہمیاں موجود تھیں، جیک ڈورسی نے اسی غلط فہمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایون کے ذریعے نواہ کو کمپنی سے نکلوا دیا تھا۔نواہ کافی عرصہ تک اس فیصلے کا ذمے دار ایون کو ہی سمجھتا رہا لیکن جب جیک کو کمپنی کا سی ای او بنایا گیا تو حقیقت سامنے آئی۔
ان سب کے باوجود ٹویٹر ترقی کرتا رہا اور2007 تک ٹوییٹر کو انٹرنیٹ میسج کے طور پر پہچانا جانے لگا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More