لاہور:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاہور کے بیشتر علاقوں کو 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جن علاقوں میں زیادہ پھیل رہاہےان کولاک ڈاؤن کردیاجائے، دکانیں بھی سیل کیں،مارکیٹیں بھی بند کیں۔ کل 12بجےتک کوروناسےمتاثرہ علاقوں کوبند کردیاجائےگا، شاہدرہ، والڈ سٹی، مزنگ، شاد باغ، ہربنس پورہ، گلبرگ کے کچھ علاقے، کینٹ کے کچھ علاقے، پورا نشتر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن کے کچھ علاقے کل رات 12 بجےسے کم از کم 2 ہفتے کیلئے بند کر دئیے جائیں گے،بندکیے گئے علاقوں میں فارمیسیزاورگروسری کی دکانیں کھل جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنےبزرگوں کی حفاظت کرنی ہے،اگرحکومت فیل ہوگئی ہےتوپھرساری دنیا کی حکومتیں فیل ہوگئی ہیں،چائنہ جیسےملک میں دوبارہ کوروناکاپھیلاؤنظرآرہاہے،نیوزی لینڈ کی آبادی لاہور سے بھی کم ہے،نیوزی لینڈ کوپاکستان سے ملایاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتوں نےاپنی حد تک اچھےاقدامات کیےہیں،ہم اپنےہمسایہ ممالک سے بہتر اندازمیں کام کررہےہیں،بطورحکومت پوری کوشش ہےکہ علاج معالجےکی سہولت عوام کودیں،30فیصد ایچ ڈی یوبیڈزابھی بھی خالی ہیں۔میواسپتال میں 15،پی کےایل آئی میں 15وینٹی لیٹرزآج لگائےگئےہیں،امیدہےہم مریضوں کاعلاج بھی کریں گےاوراکانومی بھی چلتی رہےگی،کوشش ہے غریب مزیدغریب نہ ہو۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More