اگر آپ خون کی کمی پورا کرنا چاہتے، ہڈیوں کو مضبوط اور شوگر کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اس دال کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور کمال دیکھیں۔

    لوبیا دالوں کی ایک قسم ہے جس کو متعدد طریقوں سے پکا کر کھایا جاتا ہے۔

    لوبیا میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور صحت بخش اجزاء کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

    لوبیا کے فوائد:

    Advertisement

    ایسی غذائیں جن میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے وہ دل کی اچھی صحت کے لئے فائدہ مند ہوتی ہیں جبکہ ان سے خون سے جڑی شریانوں کا مسئلہ بھی بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔ لوبیا بھی ایسی ہی غذاء ہے جو کہ پوٹاشیم کے ساتھ ساتھ کم فیٹ اور کیلوریز کے ساتھ ہوتا ہے، اس لئے یہ دل کے لے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

    پروٹین جسمانی بلاکیج کی تشکیل کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔ اور لوبیا میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔پروٹین سے ناخن، جلد، بال بھی مظبوط ہوتے ہیں۔

    دالوں میں موجود وٹامن اے آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

    Advertisement

    لوبیا میں وٹامن اے کی مقدار پالک سے بھی زیادہ ہوتی ہے اس لئے لوبیا کو بینائی کے لئے بہت بہترین مانا جاتا ہے۔

    لوبیا میں موجود فائبر آنتوں کے مسائل کو بہت کم وقت میں حل کرتا ہے۔جس سے قبض سے نجات ملتی ہے، اور یہ بلڈ اور شوگر لیول کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

    Advertisement