اسلام آباد (اعتماد نیوز) بدہضمی، معدے میں ورم یا دیگر مسائل کا سامنا سب کو ہی ہوتا ہے اور ایسا عام طور پر معدے کی گرمی کا نتیجہ ہوتا ہے، جس کی وجہ زیادہ مصالحے دار کھانے، تمباکو نوشی یا الکحل، رات گئے منہ چلانے کی عادت وغیرہ ہوسکتی ہے۔ معدے کی گرمی یا اضافی درجہ حرارت زیادہ تیز نظام ہاضمہ کا نتیجہ ہوتا ہے اور اسے کنٹرول کیا جانا ضروری ہوتا ہے ورنہ صحت کے لیے پیچیدہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
ویسے تو اس مسئلے کی کوئی واضح وجہ نہیں مگر کچھ چیزیں ضرور اس کا خطرہ بڑھاسکتی ہیں جیسے مصالحے دار غذائیں، زیادہ کھانا، رات گئے منہ چلانے کی عادت، زیادہ درد کش ادویات لینا، سست طرز زندگی اور السر وغیرہ۔ اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں بھی کچھ غذاؤں سے اس کا علاج ممکن ہے یعنی معدے کی گرمی کو کم کیا جاسکتا ہے، تاہم اگر مسئلہ برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ یہاں آپ ان غذاؤں کے بارے میں جان سکیں گے جو معدے کی گرمی میں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہیں۔