جسم فروشی کی چکا چوند دنیامیں جوانی گرارنے والی بدقسمت خواتین پر جب بڑھاپا آ جاتا ہے تو بازار میں کوئی انہیں دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا۔ تب یہ کسی حال میں زندہ رہتی ہیں، اس کی ایک جھلک میکسیکو کے دارالحکومت میں قائم ایک خصوصی مرکز میں رہنے والی معمر خواتین کی صورت میں دیکھی جا سکتی ہے، جس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکتی۔
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مرکزی حصے میں زندگی کی چہل پہل اور رونق سے الگ تھلگ ایک پرانی اور بوسیدہ عمارت ہے جس کے اندر 300 کے لگ بھگ معمر خواتین رہتی ہیں۔ بظاہر تو یہ مرکز بھی معمر افراد کے لئے بنائے گئے کسی دوسرے مرکز جیسا ہے لیکن اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں صرف وہی خواتین رہتی ہیں جنہوں نے اپنی ساری عمر جسم فروشی کرتے ہوئے گزاری ہے۔
مغرب کے دیگر ممالک کی طرح میکسیکو میں بھی جسم فروشی کا کلچر بہت عام پایا جاتا ہے لیکن معاشی عدم استحکام اور عمومی سماجی بدحالی کی وجہ سے یہاں ان خواتین کو بہت برے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کی جوانی تو جنسی استحصال کا سامنا کرتے ہوئے گزرجاتی ہے لیکن جب بڑھاپا آتا ہے تو انہیں کوئی سہارا میسر نہیں آتا۔